آپریشن ردالفساد ، اسلحہ وگولہ بارود برآمد ، 30مشتبہ افراد گرفتار

  • August 6, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 172 Views

کوئٹہ (آن لائن) آپریشن ردالفساد کے تحت فرنٹیئرکور بلوچستان کی صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تخریب کاری کے منصوبے ناکام بنا تے ہوئے اسلحہ وایمونیشن اوردھماکہ خیزمواد برآمدکرلیاہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں ۔خفیہ اطلاعات پر مشرقی بائی پاس کوئٹہ ،سنی شواران بولان اور ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائیوں کے دوران 03مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔قبضے میں لیئے گئے اشیاء میں 26کلو گرام سفید بارودی مواد ، 08کلو گرم بلیک بارود ،03عدد آر پی جی سیون راکٹس،03عدد ہینڈگرنیڈ ،01عدداینٹی ٹینک مائنز،13عدد ڈیٹونیٹرز ،آئی ای ڈی کی تیاری میں استعمال ہونے والے ایکسسریزاور مواصلاتی آلات شامل ہیں ۔کارروائی کے دوران حراست میں لیئے گئے مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے ۔