کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کےپیش نظر 5مقامات پر چیک پوسٹیں قائم

  • August 13, 2021, 1:25 pm
  • Breaking News
  • 2.34K Views

بلوچستان ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد کوئٹہ کے داخلی و خارجی راستوں کے 5مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کر لی گئیں۔

چیک پوسٹیں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قائم کی گئیں جوکہ 31اگست تک قائم رہیں گی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق چیک پوسٹوں کا قیام بلوچستان ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد عمل میں لایا گیا جو 31اگست تک قائم رہیں گی۔

چیک پوسٹیں بلیلی، سریاب کسٹم، کولپور اور لکپاس پر قائم کی گئیں جہاں پر سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر لی گئیں۔