جمہوریت اور جمہوری ادارے استحکام حاصل کررہے ہیں ،نگران وزیراعلیٰ

  • August 15, 2018, 11:47 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ(خ ن)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علا ؤالدین مری نے اسد قیصر کو اسپیکر اور قاسم خان سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ امر نہایت خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والی نئی قومی اسمبلی نے اپنا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر جمہوری طریقے سے منتخب کرلیا ہے جس میں نمائندگی رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا اور اقتدار انتقال کا عمل اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد وفاق اور صوبوں میں جمہوری حکومتیں قائم ہوجائیں گی وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے استحکام حاصل کررہے ہیں جس سے جمہوری کلچر کو فروغ ملے گا وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پارلیمنٹ کو احسن طریقے سے چلائیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے وزیراعلیٰ نے ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا ظہار کیاہے۔