ملک میں یہودیوں کا ایجنڈہ نہیں چلنے دیں گے ،مولانا غفور

  • August 21, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 91 Views

خضدار (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے جنرل سیکر ٹری سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماری تاریخ ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف لڑ تے ہوئے گزاری ہے اگر کو ئی یہ توقع رکھے کہ ہم بند وق دیکھ کر اپنی موقف تبدیل کریں گے یہ ایک غلطی ہوگی جمعیت علماء اسلام حالیہ انتخابات میں بد ترین دہاندلی کے خلاف عید کے بعد کے ملک میں اپنی تحریک آغاز کریگی چترال سے کراچی گوادر چمن تک عوام کی عدالت سے رجوع کریں ہمیں توقع ہے کہ عوامی عدالت سے اس دھاندلی کے خلاف جو فیصلہ آئیگا وہ شش محلوں میں بیٹھنے والوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگا جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن پاکستان کے مقبول ترین لیڈر جن کے حکم پر پاکستان کے ہزاروں علماء کرام دینی جذبہ رکھنے والے لوگ اپنی جانیں فدا کرنے کو سعا دت سمجھتے ہیں ہم ان قوتوں کو بتادیں گے کہ جمعیت علماء اسلام کو اسمبلیوں سے بزور بند وق باہر رکھا جا سکتا ہے لیکن ان کی عقیدت و محبت عوام کے دلوں سے نکالی نہیں جا سکتی ہے پاکستان میں یہودیوں کے ایجنڈے کو چلنے نہیں دیں گے ختم نبوت کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان کی تکمیل کا معاملہ ہے اس کو چھیڑنے والے اپنی موت کے پروانے پر دستخط کریں 73 کا آئین ہمارے آباؤ اجداد کا رنامہ دنیا میں پاکستان کی نظریہ کا پہچان ہے ہم اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الغفور حیدری خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے قومی انتخابات میں تاریخ کا شرمناک دھاندلی ہوا جس میں پارٹی کو کامیاب کرانے کے لئے تمام اخلاقی حدوں کو پار کردیا گیا اس طرح کے بد عنوانیوں میں دواہم ملکی اداروں کو چند عاقبت نااندیشوں نے گھسیٹ کر ان کی بے تو قیری کی وہ بھی تاریخ ایک المیہ رہیگا جمعیت علماء اسلام اس ملک سے محبت کرتا ہے اسی محبت کا تقاضہ ہے کہ یہاں پر ہر ادارے کو اس کے آئینی حدود میں رہنے کی تلقین کی جائے کیونکہ جب ادارے اپنے حدود سے تجاوز کرتے ہیں تو ریاستیں کمزور ہو جاتی اور ان سے ان کے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے یہی مطلب تھا قائد جمعیت علماء اسلام کا کہ ہماری جد وجہد کا مقصد آزادی کے مقاصد کی تکمیل کرنا اسی کے لئے ہم جدو جہد کریں گے لیکن مولانا فضل الرحمن جیسے سیاسی قائد کا جو کسی بھی ملک کے اثاثے شمار ہوتے ان کا میڈیا ٹرائل ایک ایسی غلطی ہے جو افراتفری کی باعث بن سکتی ہے اس طرح کے غلطیوں سے اجتناب کیا جائے پاکستان کی مٹی کے ہر ذرے کی حفاظت کے لئے جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنی جانیں نچھا ور کریں گے افسوس کی بات ہے کہ ملک سے وفاداری کا سبق ہمیں وہ لوگ سکھاتے ہیں جن کے غلط اقدمات سے اس پاک دہرتی خود زخمی ہے ان کے غیر دانشمندانہ فیصلوں و مداخلت کی وجہ سے 70 سال گذرنے کے باوجود یہ ملک ترقی کی دوڑ بعد آزادنے والے ممالک کی فہرست شامل نہ ہو سکا عمران خان کی جانب سے احتساب کی باتیں اپنی جگہ ہم ان کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ قائد جمعیت سمیت کسی بھی جمعیت کے رہنما کے خلاف کرپشن بد عنوانی کا کیس سامنے لائے اگر اس طرح کا کیس سامنے نہیں لا سکا تو مولانا کی پاک دامنی کا ان کو کھلا اعتراف کرنا ہو گا ۔