وزیراعظم کا بیان صرفکہنے اور سننے میں خوبصورت باتیں ہیں ، سکندر ایڈووکیٹ

  • August 21, 2018, 9:38 pm
  • National News
  • 198 Views

کوئٹہ(اے این این)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑھنے اور بولنے کو بہت خوبصورت اور دلوں کو موم کرنے اور موہ لینے باتیں ملتی ہیں لیکن پاکستان کے عوام کو گزشتہ سالوں میں صرف دکھاوے کے الفاظ ملے ہیں عمل ان خوبصورت الفاظ پر کبھی نہیں ہوا ہے اب بھی عوام محض کہنے کے خوبصورت الفاظ پر یقین نہیں کرینگے جب تک عمل نہیں ہوگا سیاسی انتقام بازی کا سلسلہ عام ہے ایک طرف نواز شریف پر حیات تنگ کیاگیا ہے تودوسری طرف آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس کردیا ہے مدینہ کی ریاست اللہ کے آخری نبی اور خلفائے راشدین کے طرز حکومت کا حوالہ دینے ان اداور کے معاشرے کا قیام بھی ضروری ہے کیونکہ صالح معاشرہ ہی تمام اقسام کے جرائم کی بیخ کنی کرتا ہے پاکستان کی معاشرتی برائیاں زبان زد عام ہیں لیکن عمل کے ذریعے ان پر قابو پانے کی ضرورت ہے بلوچستان میں صرف یہ کہلانا کافی نہیں کہ امن قائم کرینگے داخلی پالیسی مکمل طور پرتشنہ رہی ہے اسی طرح خارجہ پالیسی بھی واضح نہیں ہوئی مسلمانو پر مغرب کی طرف سے ڈھائے ہوئے مظالم کے بارے لب کشائی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی امریکہ کا ترکی کو دھمکی دینے کی بات ہوئی اس لئے معمول کا خطاب تھا امتحان کا نتیجے کا انتظار ہوگا ۔