صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد بیووروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑکا فیصلہ

  • August 26, 2018, 10:58 pm
  • National News
  • 922 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد بیووروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑکا فیصلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت ،سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سمیت چےئرمین وزیراعلیٰ انسپکیشن ٹیم و دیگر اہم عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کو تبدیل کرکے ان اعلیٰ عہدوں پران افیسران کو تعینات کیا جائیگا جن کے اوپر نیب ،ایف آئی اے اور عدالتوں میں کوئی کیسز نہ ہو اس حوالے سے افیسران کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے دوسری جانب سیکرٹریٹ میں کلیدی عہدوں پر تعینات افیسران نے اپنی کرسیاں بچانے کیلئے تگ ودو شروع کرتے ہوئے منتخب اراکین اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔حکومت ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے بیوروکریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے ،احتساب عدالت اور نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب بیوروکریٹس کو او ایس ڈی بنانے جبکہ ایماندار ،محنتی اور قابل افیسران کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جائیگا صوبائی حکومت کی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کئی عرصے سے تعینات آفیسروں کی تبدیلی کے بعد اب ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت ،سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات بیوروکریٹس کو تبدیل کرکے ان اعلیٰ عہدوں پران افیسران کو تعینات کیا جائیگا جن کے اوپر نیب ،ایف آئی اے اور عدالتوں میں کوئی کیسز نہ ہو اس حوالے سے افیسران کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے جبکہ جلد ہی کمشنر ز،ڈپٹی کمشنرزاور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زکے تبادلے بھی کیے جائینگے اور سابقہ حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات افیسران کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نیک شہرت رکھنے والے ان افیسران کو پوسٹنگ دی جائیگی جن کے مقدمات نیب اور احتساب عدالت میں زیر التواء نہیں ہو جبکہ دوسری جانب سیکرٹریٹ میں کلیدی عہدوں پر تعینات افیسران نے اپنی کرسیاں بچانے کیلئے تگ ودو شروع کرتے ہوئے منتخب اراکین اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں پر مشتمل نومنتخب صوبائی حکومت نے سیاسی بنیادوں اور سفارش پر تعینات کیے گئے ایڈووکیٹ جنرل ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،پراسیکیوٹرجنرل سمیت تمام لاء آفیسران کو تبدیل کرنے اور ان کی جگہ پر غیر سیاسی اور پیشہ وارانہ اپروچ رکھنے والے افراد کو ایڈووکیٹ جنرل آفس میں تعینات کیا جائیگا ۔