جے یوآئی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف 31اگست اور7ستمبر کو احتجاج کا اعلان

  • August 26, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 129 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کی رکنیت سازی مہم کا آغازیکم محرم الحرام ہوگا،مولانا راشد محمود سومرو مرکزی ناظم انتخاب مقرر، ملک بھر میں 31 اگست اور7 ستمبر کو ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،جمعیت علما اسلام کی مر کزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں دوسرے روز بھی جا ری رہا اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے مجلس عاملہ کو ملکی اور بین الا اقوامی صورتحال پر بریفنگ دی اور جبکہ اے پی سی کے اجلاسوں کے حوالے سے بھی اگاہ کیا مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یو این او اور عالمی اداروں سے کہاکہ وہ اپنی سابقہ روایات کوتر ک کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو رکوانے کے لیئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کرے اور انبیا کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے کے لیئے قانون بنائے جس کی سزا موت مقرر کی جائے یہ یو این او کی بنیادی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکے چھاپ کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے ،مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن پیغمبر آخر الزمان ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا مرکزی میڈیا آفس کے مطابق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے اجلاس کے فیصلوں سے اگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ جے یو آئی جمعہ 31اگست کو اور 7ستمبر کو گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج کے طور پر منائے گی مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جے یو آئی کی رکنیت سازی کا آغاز یکم محرم سے ملک بھر کیا جائے گا مجلس عاملہ نے مولانا راشد خالد محمود سومرو کو مرکزی ناظم انتخاب مقرر کیا ہے مرکزی مجلس عاملہ نے کہاکہ ملک بھر میں علما کنونشن منعقد کیئے جا ئیں گے مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا کہ 9ستمبر کو لاہور میں ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف عظیم الشان ریلی سے جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں جبکہ 4اکتوبر کولاہور میں مولانا فضل الرحمن مولانا سید امین گیلانی سمینار سے خطاب کریں گے 25ستمبر کو لاڑکانہ میں شہید اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کانفرنس ہوگی اجلاس نے بتایا کہ 6اکتوبر کو بھاولپور 9اکتوبر کو کراچی 11اکتوبرکو بنوں میں علما کنوشن سے مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے جبکہ 18اکتوبر کو کوئٹہ میں مولانا مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کریں گے اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ26اکتوبر کو لاہور میں مر کزی مجلس شور ی کا اجلاس منعقد ہو گا جبکہ27.28.29اکتوبر کو لاہور ہی میں مرکزی جنرل کو نسل کا اجلاس ہو گا ۔