گوادر اور پسنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • August 27, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 101 Views

گوادر 228 پسنی (ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق گزشتہ روز گوادر اور پسنی کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور مرکز پسنی سے 10کلو میٹر شمال میں ریکارڈ کیا گیا ہے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔