ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یار محمدرند

  • August 31, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 228 Views

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں رہنے والے ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ہزارہ قوم ایک پڑھی لکھی قوم ہے اور بلوچستان کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اگر موقع ملتا تو ہزارہ قوم کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرتے اور ان کی خواتین اور بچیوں کے لئے محدود وسائل اور جگہ پر کارآمد د ادارے بناتے ہیں لیکن افسوس کسی نے بھی ہزارہ قوم کی ترقی اور ان کی حفاظت کے لئے سنجیدگی سے نہیں سوچا ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ، شہزاد علی کوہزاد کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف کا ان کے دفتر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند صاحب ہمارے پاس صدارتی الیکشن کے حوالے سے حمایت مانگنے آئے تھے ہم نے اپنی جماعت اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو ؤوٹ دینے اور ان کی مکمل حمایت کو فیصلہ کیا ہے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی شکر گزار ہے جنہوں نے بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اچھے سیاسی اتحادی ہونے کا ثبوت دیا انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہمارا اتحاد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جاری رہے گا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔