پشتونوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،عثمان کاکڑ

  • August 31, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 398 Views

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے وفاقی وزیر نے پشتونوں سے متعلق جو ریمارکس دیئے ہیں اس کی ہم مذمت کرتے ہیں پشتونوں نے ہمیشہ امن بھائی چارے کو فروغ دیا ہے اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ پشتون خطے کو دہشت گردی کا مرکز بنایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینٹ کے فلور پر وفاقی وزیر نے پشتونوں سے متعلق ریمارکس پر تردید کردی اور کہا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا اس کے باوجود جو بھی پشتونوں کی توہین کرے گا اس کے خلاف ہم میدان عمل میں ہونگے اور اس طرح عملیات کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے پشتونوں کے اکابرین نے اس خطے کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور امن کا درس دیا ہے اور پشتونوں نے ہمیشہ ہر امر ‘ جابر اور سامراج کا مقابلہ کیا ہے پشتون انتہاء پسند نہیں ہیں پشتونوں کی سرزمین کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا اڈا بنایا اور آج جو جنگ ہے وہ پشتونوں کی پیدا کردہ نہیں بلکہ پشتونوں پر مسلط کرکے پشتونوں کو اپنے ہی وطن سے بے دخل کر دیاگیا ہم نے کبھی بھی انتہاء پسندی نہیں آج بھی ہم امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور اس طرح کے ہتک آمیز رویے کو برداشت نہیں کریں گے پشتونوں نے ہمیشہ امن بھائی چارے کو فروغ دیا ہے اور وفاقی وزیر کی جانب سے اس طرح کے الفاظ پشتونوں سے متعلق کہنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ۔