وفاق دہشتگردوں اور پشتونوں میں فرق کرے ، بی این پی

  • August 31, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 223 Views

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے وفاقی وزیر کی جانب سے پشتونوں سے متعلق نازیبہ الفاظ استعمال کرنے سے پی ٹی آئی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پشتونوں سے متعلق وفاقی وزیر کے بیان کی وضاحت کرے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے طالبان کا گڑھ پنجاب ہے پنجاب کے خلاف کیوں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں پشتونوں کی حیثیت کو پہلے بھی تسلیم نہیں کیا گیا اور اب اتنی قربانیوں کے بعد پشتونوں کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں وفاقی وزیر شیری مزاری کے علاوہ دیگر قوتوں نے بھی پشتونوں کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور بدقسمتی سے تعلیمی اداروں کے سلیبس میں لکھا جارہا ہے کہ یہ محب وطن نہیں اور بار بار تسلسل سے دوہراتے ہیں کہ پشتون دہشت گرد ہیں مگر تاریخ خواہ ہے کہ پشتونوں نے ہمیشہ امن بھائی چارے کے لئے جدوجہد کی ہے اگر وفاقی وزراء پشتونوں اورطالبان کا فرق نہیں کرسکتے تو ان کو عوام پر حکمرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے وفاقی وزیر یہ بتائیں کہ انہوں نے جو بیان دیا ہے کیا وہ اپنی پارٹی قیادت کو اشارہ کرتے ہیں اور ان کی پارٹی کے سربراہ بھی پشتون ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اس بارے خود وضاحت کرے ورنہ یہ اچھا نہیں ہوگا۔