بلوچستان کے حقوق کا ہر صورت دفاع کرینگے ،آغا حسن بلوچ

  • August 31, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 198 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن صوبائی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صدارتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے رابطے کئے ہیں اور سردار اخترجان مینگل سے بات چیت چل رہی ہے ایک دو دن میں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے حوالے سے کسی امیدوار کی حمایت کرے گی کیونکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سامنے عوام کے اجتماعی اور قومی مفادات زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان جماعتوں کے ساتھ صوبہ کے مفادات کے بارے میں سوچیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مفادات پر کسی صورت سودا بازی نہیں کریں گے اور بلوچستان نیشنل پارٹی صوبہ کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ہمیں امید ہے کہ سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی صدارتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے رابطے کئے ہیں اور سردار اخترجان مینگل سے بات چیت چل رہی ہے ایک دو دن میں تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔