مستورہ بی بی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

  • August 31, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 138 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی مستورہ بی بی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی نومنتخب ایم پی اے سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر بی این پی (عوامی) کی رکن صوبائی اسمبلی مستورہ بی بی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مستورہ بی بی نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے ان سے حلف لیا ۔