ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، قاسم خان سوری

  • August 31, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 132 Views

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان چائنا اقتصادی راہداری ہے سی پیک سے جس طرح پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے گئے پاکستان تحریک انصاف اسی طرح بلوچستان میں ترقیاتی کام کرائے گی ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گوادر میں آج بھی لوگ پینے کے لئے صاف پانی اور علاج کی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے صوبہ کی احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا قاسم خان سوری نے کہا کہ سی پیک کا چرچہ ہے لیکن آج تک اس سی پیک سے بلوچستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا گوادر کے عوام آج بھی ترقی یافتہ دورمیں پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں گوادر میں پاکستان کے بجائے ایران سے بجلی آتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی پالیسی اور نظریہ کے باعث ملک میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنی والی جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عوام کی حقیقی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے رشتہ داروں کو نوازنے کے بجائے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کے باعث عوام نے انہیں عام انتخابات میں مکمل طور پر منسوخ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنا مینڈیٹ دیا اور انہیں پارلیمنٹ میں بھیجا بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے حوالے سے بھی پالیسی بنارہے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے اپنے جانوں کے نذرانہ پیش کئے بلوچستان میں امن و امان سیکورٹی کی قربانیوں کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان چائنا اقتصادی راہداری ہے سی پیک سے جس طرح پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے گئے پاکستان تحریک انصاف اسی طرح بلوچستان میں ترقیاتی کام کرائے گی ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان کو پسماندہ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گوادر میں آج بھی لوگ پینے کے لئے صاف پانی اور علاج کی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے صوبہ کی احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے۔