مغرب کے انتہاپسندانہ اقدام سے نفرتیں پروان چڑہیں گی ، ایم ڈبلیو ایم

  • August 31, 2018, 10:34 pm
  • National News
  • 142 Views

کوئٹہ ( پ ر)مجلس وحدت مسلیمن پاکستان کوئٹہ ڈویڑن کے تمام ارکین کابینہ بشمول سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے ایک مشترکہ پریس ریلز میں کہا ہے کہ ہالینڈ پارلیمینٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے پروگرام کو منسوخ کتنا خوش آئیند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے منفی انتہا پسندانہ غیر اخلاقی حرکات سے ادیان عالم کے پیروکاروں کے درمیان دوریوں اور نفرتوں کو پروان چڑھانے کا سبب ہوگا۔ آزادی بیان کی آڑ میں اسلامی مقدسات کی توہین نا قابل برداشت عمل ہے۔عالمی صیہونی قوتیں ایسے نا شائستہ نا جائز حرکات سے ادیان عالم کے پیروکاروں میں نفرتوں کو پروان چڑھانے کی سازش پہلے بھی کر چکے ہے۔آغا رضا نے اتحاد بین المسلیمن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنے اندر اتحاد واتفاق سے تمام تر مسائل کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف امت مسلمہ کا احتجاج نبی کریم ؐسے بے پناہ محبت اور لا زوال عقیدت کی دلیل ہے۔