عاطف میاں کی مشیر نامزدگی مسلمانوں کی دل آزاری ہے ،جے یوآئی

  • September 5, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،صوبائی امیرسینٹرمولانافیض محمد،مولاناعبدالواسع،سینٹرمولاناعطاء الرحمن،مولاناصلاح الدین ایوبی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قادیانی اور غدار وطن عاطف میاں قادیانی کو اقتصادی امور کا مشیر بنا کر نہ صرف نظریہ پاکستان سے انحراف کیا ہے بلکہ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم بلاوجہ نہیں کہتے تھے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے یہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مزید بھی اس طرح کے اقدامات کریگا لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے بنیادی اساس اسلام پہ کوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کیسے مضبوط ہوگی کہ جب ہمارے اقتصادی بحران کو ختم کرنے کیلئے اسلام دشمن قادیانی میاں عاطف کو اقتصادی مشیر مقرر کیا جاتا ہیں ہم کسی صورت ایسے اقدام کو تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے سے اضطراب موجود ہیں مزید آگ کی طرف نہ دھکیلا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی گروپ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ اس کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قراد دادجمع کی ہے،جبکہ توجہ دلاؤنوٹس بھی جمع کیاہے،اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اس مذموم مقاصد کے پیچھے بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہیں کہ وہ کسی طرح اس ملک کے معیشت کو مغرب کے نرغے میں لانا چاہتے ہیں ،جمعیت کے ارکان پارلیمنٹ نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کیاہے۔