تحریک انصاف کا بی اے پی پر شدید تحقیقات کااظہار

  • September 5, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 598 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستا ن تحریک انصاف کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ،بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبے میں روئیے کے خلاف چےئر مین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ ،پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی کی جانب سے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلا میے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی کابینہ اور صوبائی کونسل کا اجلاس تین گھنٹوں سے زائد جاری رہاصوبائی کابینہ اور صوبائی کونسل نے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا اور بلوچستان عوامی پارٹی پر شدید تحفظا ت و ناراضی کا اظہارکیا ،کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن میں ہماری مخالفت کی اور ہر جگہ ہماری مخالفت میں امیدوار کھڑے کئے آج بلوچستان عوامی پارٹی ہماری اتحادی بن گئی ہے جس پر شدید تحفظات ہیں،اجلاس میں صوبائی کابینہ اور صوبائی کونسل کے ارکان نے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت پر شدید تنقید کی اور انکے روئیے پر نالاں رہے ،پارٹی کی اکثریت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی کابینہ ، صوبائی کونسل ، تمام ڈویژنل صدور، اضلاع کے صدور پارٹی کے چےئر مین عمران خان سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات پہنچانے کے لئے اسلام آباد جائیں گے اور صوبائی حکومت کے روئیے سے نالاں تمام عہدیداروں چےئر مین کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے ۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی کابینہ کے اراکین نوابزادہ امین اللہ رئیسانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ ،مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سردار عاطف سنجرانی ، صدر ویمن ونگ ایم این اے منورہ منیر،صوبائی نائب صدر ملک منیر کاکڑ ، صوبائی الیکشن ہیڈ ڈاکٹر منیر کاکڑ، صوبائی صدر یوتھ ونگ خالق داد نورزئی، صوبائی صدر اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن عمیر چھلگری ،باری بڑیچ ،قربان غرشین ،عطاء اللہ بگٹی اور میر تاج محمد رندنے شرکت کی ۔