اسلام خوش اخلاقی اور مساوات کا درس دیتا ہے ، رزاق چیمہ

  • September 5, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 239 Views

کوئٹہ (خ ن )ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، مذہبی سکالر ڈاکٹر عطاء4 الرحمن ، علماء4 4 کرام ، صوبائی خطیب ، رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانا انوارالحق حقانی ، قاری عبدالرحمن نورزئی نے کہا ہے کہ پولیس فرائض کی انجام دہی میں خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں ، پولیس ملازمین ، ریٹائرڈ ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل کو سنجیدگی کے ساتھ سن کر حل کرکے دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں پولیس کو خوش اخلاقی سے شہریوں کے ساتھ پیش آکر پولیس اور عوام میں پائی جانے والی دوریوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا جس سے انہیں مختلف مسائل کے حل میں مدد ملنے کے ساتھ دلی سکون بھی حاصل ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے 3 ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتہ خوش اخلاقی کے حوالے سے بدھ کو ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ڈاکٹرعطاء4 الرحمن ، مولاناانوار الحق حقانی ، قاری عبدالرحمن نورزئی نے کہا کہ پولیس کو جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کی روشنی میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے آنے والے شہریوں ، ریٹائرڈ ملازمین اور حاضر ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ مختلف امور کی انجام دہی کے لئے پولیس تھانوں اور مختلف دفاتر میں آتے ہیں ڈیوٹی پر مامور پولیس عملے اور دیگر آفیسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ سائلین کی شکایات کو غور سے سنیں اور خوش اخلاقی ، خندہ پیشانی سے ان کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کی داد رسی کریں تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ خوش اخلاقی سے پولیس اور عوام میں پائے جانے والے خلاء4 اور دوریوں کو ان کے ساتھ بہتر رویے اور نرم لہجے کے ساتھ پیش آکر ختم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ بحیثیت مسلمان ہمارا دین ہمیں خوش اخلاقی ، بردباری اور مساوات کا درس دیتا ہے اس لئے مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آکر ان کی مشکلات کو دور کرسکتے ہیں تاکہ پولیس اور عوام میں پائی جانے والی دوریاں ختم کر کے ان کے درمیان باہمی روابت قائم کر کے دہشتگردی کی طرح جرائم پیشہ عناصر کے عزائم کو ختم کر کے ان قانون شکن عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنانے میں عوام کی مدد اور تعاون حاصل کر کے ذہنی سکون محسوس کرسکتے ہیں پولیس اور عوام کے مثبت روابت کو پروان چڑھانے میں خوش اخلاقی اور مثبت رویہ بہت بڑا کردار ادا کرسکتا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے فرائض کو خوش اخلاقی کے ذریعے سرانجام دے اور اس ہفتے کو منانے کا مقصد بھی پولیس کے ہر شعبے سے وابستہ ملازمین کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم خوش اخلاقی اور اپنے نرم گفتار و رویے سے مسائل کے حل کو یقینی بناکر زور زبردستی ڈر اور خوف کی فضاء4 کو ختم کر کے پولیس اور عوام کو قریب لاسکتے ہیں کیونکہ ہمیں ہمارا مذہب دین اسلام بھی آپس میں بھائی چارگی اور نرم رویہ اپنانے کا درس دیتا ہے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ شہزادہ فرحت جان احمدزئی ، مذہبی اسکالر ڈاکٹر عطائالرحمن صحافیوں نورالہیٰ بگٹی ، محمد افضل مغل کو خوش اخلاقی کے حوالے تعریفی سند دیں۔