شہداء کی قربانیان ناقابل فراموش ہیں ، آئی جی ایف سی

  • September 6, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 125 Views

مستونگ (ویب ڈیسک ) یوم دفاع کے موقع پر آ ئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کی کانک میں شہید میرسراج خان رئیسانی کی قبر پرحاضری دی اور گارڈ آ ف آ نرز پیش کیا اس موقع پر ایف سی کے دستے نے شہید میر سراج خان رئیسانی کوسلامی پیش کی اورانکی قبروں پرپھول چڑھائے اس پروقار تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میر احمد نواز بنگلزئی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک بی اے پی کے مرکزی رہنما سردار نور احمد بنگلزئی ڈپٹی کمیشنر مستونگ قائم لاشاری اور دیگر بھی تھے بھی یوم دفاع کے موقع پر موجود تھے تقریب سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج سیکورٹی اداروں اور قوم کی بے پناہ قربانیوں کے خاطر آج ملک میں امن و خوشحالی قائم ہے ملک کی خاطر جان کی قربانیوں کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے پاک فوج،ایف سی، پولیس،لیویز کے جوانوں کے ساتھ ساتھ شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کو سلام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی وجہ سے آج ملک میں امن واستحکام قائم ہے آج کے دن ہمیں اپنے اس عہد کی تجدید کرنی چاہیئے کہ ہم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اپنے پیارے وطن کے تحفظ و سالمیت اور دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، آج بلوچستان کا ہر شہری شہید سراج رئیسانی ہے اسکے پاس جذبہ موجود ہے۔شہدا کے اہل خانہ کو میں یہ یقین دلاتا ہوں ہمارے آنے والے نسلوں کے مستقبل ہم پر فرض ہے اور شہدا کے خون کا ہم پر قرض ہے۔تعلیم اورامن کا سفر جاری رکھیں گے۔شہدا درینگرڑھ سمیت ملک کیلئے اپنے جان کی نظرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ہم وطن عزیز کے لئے ہر قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تعلیم حاصل کرکے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ آ ج بھی یو م دفاع پا کستا ن قومی جوش وجذ بے کے ساتھ منایا گیا انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا ء وسلا متی اور دہشت گر د ی کے خا تمے کے لیے پا ک فو ج اور ایف سی کے نوجو انوں نے بے شما ر قر با نیا ں دی ہیں 65کی جنگ میں پا ک افو اج کی عظیم قر با نیو ں کو ہمیشہ سنہر ی الفا ظ میں یا د رکھا جا ئے گا پاکستا ن اور عالم اسلا م کے خلا ف ہر سازشوں کا ڈ ٹ کر مقا بلہ کر نا ہو گاانہو ں نے کہا کہ چھ دستمبر یوم دفاع کے روز جس طر ح پا ک افو اج نے دشمن کو منہ تو ڑ جو اب دیا وہ ملک کی تا ریخ میں کسی افواج نہیں دیا ہو گیا انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کے دفا ع کو اپنے ایما ن کا حصہ سمجھتے ہیں 1965کی جنگ میں پا ک افو اج نے بھا ر تی جا رجیت کا منہ تو ڑ جو اب د یکر دشمن کی پسپا ئی پر مجبور کر کے ملک کا دفا ع کیا انہو ں نے کہا کہ پا ک فو ج نے جنگ میں ایسی لا زوال بہا د ر ی کی دا ستا نیں رقم کیں جس کی مثا ل کہی نہیں ملتی۔