آج قو م کوایک بار پھر 1965کے جذ بے کی اشد ضر ورت ہے ، مولانا ہاشمی

  • September 6, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ6ستمبر کو فواج پاکستان اورعوام نے ملکر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر کے مملکت خدا داد پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو استحکام بخشا آج قو م کوایک بار پھر 1965کے جذ بے کی اشد ضر ورت ہے۔سیاسی جماعتوں میں سب سے بڑھ جماعت اسلامی نے دفاع وطن کاکام ہر محاذ پر بھر پور انداز میں کیا آج بھی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے قائدین کودفاعِ پاکستان وپاکستان سے وفاومحبت کی پاداش میں پھانسیاں دی جارہی ہیں۔ بھارتی وامریکی جارحیت،سازشیں اور شر انگیزی خطے کا امن تباہ کر رہی ہے۔افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے ۔ملک کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فوج اور عوام ایک ہوں گے تو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو حوش کے ناخن لینے چاہئے پا کستان ایک خودمختار اور ایٹمی طاقت ہے۔کسی کوخطے میں اپنی تھانیداری جتانے کی اجازت نہیں دیں گے۔کشمیر پر قبضہ بھارت کو مہنگا پڑے گا بھارت نے جنگی جارحیت کا ارتکاب کیا تو پوری قوم بھارت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی۔پاکستانی قوم کوبھارت کیساتھ یکطرفہ مذاکرات ہرگزقبول نہیں۔کشمیر کو چھوڑ کر تجارت وسیاست کرنے والے حکمران قوم کو کسی صورت قبول نہیں ۔کسی کو اپنے ذاتی کاروبار میں وسعت کیلئے ملکی غیرت کو بیچنے اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ملک کے عوام کو اتحاد یکجہتی اور نظام مصطفیٰ ﷺ کے قیام کیلئے ملکر مخلصانہ جدوجہد کرنی چاہیے ۔ سیاست میں اداروں کی مداخلت قوم کو قبول نہیں ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے تمام محب وطن قوتیں اپنا کردار ادا کریں گے۔ داخلہ وخارجہ پالیسی سمیت تمام پالیسیوں میں ملک کی نظریاتی مفادات کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے یہی عوامی خواہشات اور مطالبہ ہے اگر حکومت عوامی منشاء کے مطابق نظریاتی اسلامی مملکت پاکستان میں مدینہ جیسی ریاست کا وعدہ پورانہیں کریں گے تو بدامنی‘ دہشت گردی‘ قتل و غارت گری‘ ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں اور یہ سب سازشیں وملک وملت دشمن کر رہے ہیں ایسی پالیسیاں ترتیب دی جائیں کہ جس سے کرپشن کا خاتمہ ،نفاذ اسلام اور قرضوں سے نجات کی راہ ہموار ہوجائیں جنگ ستمبر پوری پاکستانی قوم کے لئے ایک آزمائش تھی ، ایک کڑا امتحان تھا جس میں پاک فوج سمیت پوری قوم سرخرو ہوئی۔عوام نے پا ک فوج کے شانہ بشانہ ہوکربھا رتی جا رحیت کا منہ تو ڑ جو اب دے کر اقوام عا لم کو بتا دیا کہ اخلاص ،اتحاد اورجذ بو ں کے سامنے کو ئی طا قت نہیں ٹھہر سکتی ۔ ہما رے فو ج اور جوان جس جو انمر دی اور شجا عت کے سا تھ دشمن کے مدمقا بل ر ہے اور جس شجا عت اور جذبہ ایما نی سے جنگ لڑے ان کی پو ری تا ریخ میں مثال نہیں ملتی ۔