بی اے پی کے رویے کیخلاف مرکزی قیادت سے رجوع کرینگے ، تحریک انصاف

  • September 6, 2018, 11:36 pm
  • National News
  • 160 Views

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز چند اخبار میں جاری پارٹی میں اختلافات اور پارلیمانی کمیٹی میں دراڑ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات ، ان کے نمائندے ایسی خبریں چھاپنے سے پہلے صوبائی ترجمان سے تصدیق کرلیا کریں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی یا قیادت میں کوئی اختلاف نہیں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی کابینہ اور صوبائی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں کسی ایم پی اے کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی پارلیمانی ممبر کو بلایا گیا تھا یہ اجلاس پارٹی کے صوبے کی سپریم کونسل اور صوبائی کابینہ کا تھا جس کو پارٹی کے ہر فیصلے کا اختیار ہے اس اجلاس میں عہدیداروں کی اکثریت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رویے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس رویے اور سلوک کے خلاف پارٹی چیرمین سے رجوع کیا جائے گا اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تحفظات چیرمین وزیر اعظم عمران خان تک پہنچائے جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اس بیان کے بعد وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالاتر ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان صوبائی حکومت کے رویے سے سخت نالاں ھے اور چیرمین سے ملاقات میں اپنے تمام تحفظات کا اظہار کریں گی۔