میاں عاطف قادیانی کی برطرفی کیلئے جمعیت کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

  • September 7, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 207 Views

کوئٹہ+اندرون بلوچستان (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے قائدمولانافضل الرحمن کی اپیل پرتحفظ ختم نبوت ﷺاورمیاں عاطف قادیانی کی برطرفی کے لئے کوئٹہ سمیت بلوچستان اورپورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اورمظاہرے کئے گئے،کوئٹہ میں حافظ حمداللہ کی قیادت میں صوبائی دفترسے ریلی نکالی گئی اورمنان چوک پرجلسہ عام ہوااسی طرح نوشکی،قلات،ہرنائی،لورالائی،نصیرآبادسمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علاوہ پشاور،لاہور، کراچی، سکھر، ملتان،بھاولپور،سوات اوردیگرشہروں میں جمعیت کے کارکنان سراپااحتجاج بن گئے،احتجاجی مظاہروں سے مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،مولاناعصمت اللہ،مولاناعبدالواسع،مولاناعطاء الرحمن،مولاناگل نصیب خان،مولاناراشدسومرو،مولاناامجدخان،حافظ حمداللہ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہونے کے ساتھ ساتھ مرتد بھی ہیں غیر مسلم اور مرتد کیلئے الگ الگاسلامی قوانین موجود ہیں ،عقیدہ ختم نبوت اور ارض وطن کی سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ناموس رسالت اور ختم نبوت ﷺ کے قوانین کا تحفظ اور پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے اہل ایمان سر سے کفن باند کر زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہیں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہونے کے ساتھ ساتھ مرتد بھی ہیں غیر مسلم اور مرتد کیلئے الگ الگ اسلامی قوانین موجود ہیں جسکی صحیح تشریح علماء کرام ہی کرسکتے ہیں لہذا کچھ سیاسی عناصر کی جانب سے کی جانے والی تشریحات کو قبول نہیں کیا جاسکتا اور قادیانی اسلام اور شعائر اسلام کو مسخ کرتے ہیں اور پاکستان کے دستور کو نہیں مانتے لہذا وہ اقلیتوں کے نام پر بدنما داغ اور پاکستان کے غدارہیں انہیں کلیدی عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے انہوں نے کہا کہ 7ستمبر1974 ؁ء کو مولانامفتی محمود،مولاناغلام غوث ہزاروی،مولاناشاہ احمدنورانی،پروفیسرغفوراحمدودیگرکی قرار داد پر قادیانی فتنہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غیر مسلم اقلیت قرار دے کرکڑوڑوں مسلمانوں کو اسلام کی دولت سے مالا مال کیااس موقع پرمولانامفتی محمودؒ کی پارلیمنٹ میں بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیااور عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جب بھی قانون ختم نبوت اور ناموس رسالت سے چھڑ چھاڑ کی گئی یا قادیانیت کو پاکستان میں مسلط کرنے کی سازش کی گئی آج کے مارچ کی طرح مسلمان سر سے کفن باند ھ کر میدان عمل میں نکلیں گے ،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ہم نے نوازشریف کی حکومت کے دوران بھی کہاتھاکہ ختم نبوت قانون کومت چھیڑوہم نے کہاتھاکہ اس قانون کوچھیڑنے سے نہ نوازشریف بچ جائیں گے اورنہ ہی اس کی حکومت بچے گی،عوام نے 25جولائی کوعمران خان کی پارٹی کووٹ نہیں دیا، الیکشن میں نوٹ، کورٹ،بوٹ نے اہم کرداراداکیاہم عمران خان کے سہولت کاروں کوبتاتاچاہتے ہیں کہ ریاست کے دشمن ملافضل اللہ ،عمرخراسانی،ملاصوفی محمداوربیت اللہ محسودجیسے لوگ کی سزا،سزائے موت ہے کیوں کہ وہ ریاست کے دشمن ہیں لیکن عدالت عظمی اورقانون کافیصلہ یہ ہے کہ قادیانی مسلمان نہیں ہیں یہ کسی بھی اہم عہدے پرتعینات نہیں کرسکتے لیکن عمران خان نے قادیانی عاطف میاں کواہم عہدے پرتعینات کرکے آئین سے بغاوت کی،قادیانی پاکستان کے دشمن اورغدارہیں وہ ختم نبوت کے خلاف دنیابھرمیں سرگرمیوں میں ملوث ہیں ،قادیانی نوازحکومت نے میاں عاطف کواہم عہدے پرتعینات کیاجس سے ان کے خطرناک عزائم قوم کے سامنے بے نقاب ہوئے انہوں نے کہاکہ قادیانی پاکستان،اسلام،مسلمان اورآئین کے دشمن ہیں ہم انہیں کسی بھی عہدے پربرداشت نہیں کریں گے،ہم گلی کوچوں میں سراپااحتجاج بن جائیں گے،کوئٹہ سٹی سے تحریک انصاف کے منتخب امیدوارکیوں میاں عاطف قادیانی کی تقرری پراحتجاج کیوں نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف فوری طوراستعفی دیں،محب وطن علماء کرام کودیوارسے لگایاجاتاہے اورپاکستان کے دشمن قادیانیوں کواہم عہدوں پرتعینات کیاجاتاہے،عمران خان جواسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پرکھڑے ہیں وہ ملک دشمن فیصلوں سے بازرہے،میاں عاطف نے کہاتھاکہ جب تک پاکستان مسئلہ کشمیرسے دستبردارنہیں ہوتاپاکستان ترقی نہیں کرسکتاہم ملک دشمن قوتوں کے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ پولیس سے لیکرجرنیل تک سب آئین کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں لیکن عمران خان کی حکومت میاں عاطف کی صورت میں آئین پرحملہ آورہے ،اسٹیبلشمنٹ کیوں خاموش ہے،وزیراطلاعات اپنی زبان کولگام دیں ہمیں انتہاپسندکہنے والے خودملک اورآئین کے باغی ہیں،آج کایہ دن ہمارے لئے عظمت کادن ہے،سات ستمبر1974کوقادیانی کوغیرمسلم اقلیت قراردیاتھااورطاغوتی قوتوں کے لئے آج کادن سیاہ دن ہے،وزیراطلاعات فسادچوہدری نے کہاکہ جوقادیانی کوبرداشت نہیں کرتے وہ انتہاپسندہیں ہم علی اعلان کہتے ہیں ہم تحفظ ختم نبوت کے لئے جان بھی قربان کریں گے،ختم نبوت کے تحفظ کے لئے غازی علم دین اورممتازقادری بھی پیداہوں گے،علامہ اقبال نے کہاتھاکہ قادیانیت یہودیت کی جڑہے یہ پاکستان اوراسلام دونوں کے دشمن اورغدارہیں ہم ملک کے تحفظ کی جنگ لڑتے رہیں گے،اصل انتہاپسندعمران خان اورفسادچوہدری ہیں جوملک ،آئین،اسلام اورمسلمانوں کے دشمنوں کادفاع کریں گے،ملافضل اللہ،بیت اللہ محسودکے لئے سزائے موت اورقادیانی کے لئے پرکشش عہدوں پرتعیناتی دہرامعیارہے اس کوختم کرناہوگااگراس فیصلوں کے خلاف غازی علم دین اورممتازقادری پیداہوئے تواس کے ذمہ دارعلماء،مدارس اورمذہبی تنظیمیں نہیں بلکہ عمران خان اوراس کی حکومت ہے،دینی مدارس کی خودمختاری مشرف نہیں ختم نہیں کی تویہ کٹھ پتلی حکومت اورجعلی وزیراعظم کیاختم کریں گے ۔