موناڈ پونے بہاولپور کو شکست دیکر بلوچستان پولو ٹورنامنٹ نے فتح حاصل کرلی

  • September 7, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان پولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کوئٹہ پولو اینڈ سیڈل کلب کوئٹہ میں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈگ میجر جنرل عاصم سلیم ملک تھے جنہوں نے گیندوں کو گراؤنڈ میں پھنک کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، ٹورنامنت کا افتتاحی میچ مونا ڈپو اوربہاولپور کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا جو مولناڈپو کی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے باآسانی 6-2سے جیت لیا ،افتتاحی تقریب کے دوران فلیگ پاسٹ ، بینڈ، شوجمپ اور نیزہ بازی کا شاندار مظاہرہ کیاگیا ،اس ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنت لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جارہا ہے ، میچ کی افتتاحی تقریب 12ستمبر کو منعقد ہوگی ، سینئر سول اور ملٹری آفیسرز کے علاوہ کھیل کے شوقین افراد کی کثیر تعدادنے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور میچ سے لطف اندوز ہوئے ۔