بلوچستان کے مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے،سرداریار محمد رند

  • September 7, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 315 Views

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمدرند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے نہ خود غلط کام کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے،ہماری پارٹی میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے ذاتی مفاد کیلئے پارٹی کو قربان کر رہے ہیں یہ ہم کسی صو رت نہیں ہونے دیں گے بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے نیا اتحاد بنانے سے متعلق جو بھی فیصلہ پارٹی چیئرمین کریں گے ہم اسکے پابند ہونگے نہ ہم نے پہلے وزارتیں مانگی ہیں نہ ہمیں اس میں کو ئی دلچسپی نہیں ہے لیکن یہ نہیں ہوگا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر ایک وائسرائے بیٹھے اور وہ حکم چلائے اور ہم اسکے تابع ہوں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کی رات بگٹی ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی،سابق صوبائی وزیر و سینٹ کے امیدوار میر عامر رند بھی موجود تھے۔سرداریارمحمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بی اے پی سے مرکز سے اتحادکیا اور ہمیں صوبے میں اتحاد کرنے کا کہاگیاعام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار پی ٹی آئی کے امیدواروں کے مخالف کھڑے ہوئے جس پر ہماری پارٹی کے رہنماوں نے شدید تحفظات کا بھی اظہار کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی کواسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اعتماد کا ووٹ دیا اور ہرموقع پر انکی معاونت کی لیکن بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت پی ٹی آئی کو بی اے پی کی بی ٹیم بنانا چاہتی ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو بھی حکم دیں گے پی ٹی آئی اسے مانے گی جوکہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے میں پارٹی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کروں گا جو فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی وہ قابل قبول ہوگا۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم نے عمران کے وژن کو لیکر الیکشن میں حصہ لیاہمیں اپنے کارکنوں کے جذبات کی قدر ہے کارکنوں کو پی ٹی آئی کی حکومت سے یہی امید تھی کہ یہاں میرٹ آئے گا کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور اچھے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا لیکن جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ چلیں گے لیکن جہاں کرپشن اور میرٹ کی نفی ہوگی وہاں سرداریار محمد رند سب سے پہلے کھڑا ہوگااور میرے کارکن میرے ہمراہ ہونگے ہم بلوچستان کے مفاد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے نہ خود غلط کام کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنے ذاتی مفاد کیلئے پارٹی کو قربان کر رہے ہیں یہ ہم کسی صو رت نہیں ہونے دیں گے بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے نیا اتحاد بنانے سے متعلق جو بھی فیصلہ پارٹی چیئرمین کریں گے ہم اسکے پابند ہونگے نہ ہم نے پہلے وزارتیں مانگی ہیں نہ ہمیں اس میں کو ئی دلچسپی ہے لیکن یہ نہیں ہوگا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر ایک وائسرائے بیٹھے اور وہ حکم چلائے اور ہم اسکے تابع ہوں ہمیں نہ وزارتوں کی ضرورت ہے جو وزارتیں دی گئی ہیں اس میں بھی ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا وہ چار یا چھ وزیر بنائیں ہمیں اسکی پرواہ نہیں حکومت اگر ہمیں سسٹم کا حصہ بنانا چاہتی ہے تو ہمیں اعتماد میں لیکر فیصلے کئے جائیں یکطرفہ فیصلوں کا تدارک کیا جائے بصورت دیگر ہمارا چلنا بہت مشکل ہوگا۔اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ اگرچہ میں سیاست میں نیا ہوں لیکن میرے سردار یار محمد رند کے ساتھ پرانے مراسم ہیں آئندہ سیاسی فیصلے انکی مشاورت اور رہنمائی کے ساتھ کروں گا سینٹ انتخابات کے حوالے سے ابھی تک کوئی اتحاد قائم نہیں ہوا لیکن صوبے کے و سیع تر مفاد میں جلد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔