قادیانیوں کی وکالت پرفوادچوہدری کوبھی برطرف کیاجائے ،عصمت اللہ

  • September 9, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 117 Views

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلی ورکن قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ نے کہاہے کہ اقتصادی کونسل سے میاں عاطف کونکالنے پرجمعیت کے کارکنوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جمعیت کی قیادت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تحریک التواء پیش کرکے موثراحتجاج کیااورعوامی سطح پربھی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئے ،قائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے بھی حکومت کوفی الفورفیصلہ واپس لینے کی دھمکی دی جس کی بدولت حکام نے گھٹنے ٹیک دیئے اورمیاں عاطف کوہٹایالیکن صرف ان کاہٹاناکافی نہیں بلکہ قادیانیوں کی وکالت پرفوادچوہدری کوبھی برطرف کیاجائے اورمیاں عاطف کی تقررکی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ حکومت میاں عاطف کوجانتی تھی اس کے باوجوداس کانام کونسل میں کیوں شامل کیاگیا،عمران خان نے یہودیوں کے کہنے پرعاطف میاں کوممبربنایا،عمران خان بتائیں آخراس نے جانتے ہوئے بھی عاطف میاں کی تقرری کیوں کی؟یہ ٹیسٹ کیس کے طورپرتقرری کی گئی انہوں نے کہاکہ قادیانی میاں عاطف کے دست راست اور 22کروڑ مسلمانوں کو انتہا پسند اور دہشت گرد کہنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو فی الفور کابینہ سے برطرف کر کے اس کے خلاف توہین رسالتﷺ کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ گولڈ سمتھ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے وہ اپنے مشورے اپنے پاس ہی رکھے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت کی قیادت نے عمران خان کی سازشوں کا قلع قمع کیا۔ مسئلہ قادیانیت صرف ایمان کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کا بھی ہے۔ قادیانی اس ملک کے آئین اور دستور کو ماننے سے انکاری ہیں,قادیانی نہ صرف اسلام اور ختم نبوت کے ازلی دشمن ہیں بلکہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے بھی مخالف ہیں۔ اس لیے ان کے لیے ملکی اداروں کے دروازے کھولنا ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرناک ہیں۔