بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر 12ستمبر کو پولنگ ہوگی

  • September 10, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 539 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر 12ستمبر کو پولنگ ہوگی بلوچستان سے 6امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرکے جمع کرادیئے جس کے مطابق ان 6امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا امیدواروں میں متحدہ مجلس عمل کے رحمت اللہ کاکڑ ، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے میر سرفراز احمد بگٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے محمد ساجد ترین ایڈووکیٹ جبکہ تین آزاد امیدوار جن میں سابق نگران وزیراعلیٰ میر علاؤالدین مری ،میر عامر خان رند، میر غلام دستگیر بادینی شامل ہیں۔ پولنگ بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی جو صبح9بجے سے بغیرکسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گی صوبائی الیکشن کمیشن نیاز بلوچ پریزڈائنگ آفیسر کے فرائض انجام دینگے ۔واضح رہے یہ نشست میر نعمت اللہ زہری کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ان کے استعفیٰ کے منظور ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔