فرنٹیر کور بلوچستان نے قمر الدین کاریز سے 253کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا

  • September 10, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 157 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)فرنٹیر کور بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قمر الدین کاریز سے 253کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق پیر کو فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر قمرالدین کاریز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے چھپایا جانے والا 253کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے یہ دھماکہ خیز مواد محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کرنا تھا تاہم فرنٹیر کور بلوچستان نے بروقت اطلاع ملنے پرانکے مذموم مقاصد کو ناکام بنادیا۔