مسلمان اسوہ حسینی پر عمل کر کے معاشرے سے منافرت منافقت کا خاتمہ کر سکتے ہیں ،ایچ ڈی پی

  • September 13, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 153 Views

کوئٹہ(پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہنیہ شہادت سید الشہدا ایثار اور قربانی کا مہینہ ہے اس مہینے میں نواسہ رسول فرزند بتول نے اپنے72ساتھیوں خاندان کے افراد کو راہ اسلام پر قربان کر کے دین مبین اسلام کو تا قیامت حیات بخشی پیغام میں کہا گیا کہ مسلمان اسوہ حسینی پر عمل کر کے معاشرے سے منافرت منافقت کا خاتمہ کر سکتے ہیں جبکہ حق و صداقت کی پیروری کرتے ہوئے انصاف برابری عدل اور مساوات کے زریعے انسانوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے خطباء ذاکرین اور علماء امام عالی مقام کے اصل فلسفہ حیات و شہادت سے عوام کو آگاہ کر یکے معاشرے میں اخوت ایثار برابری اور انصاف کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں ۔ پیغام میں کہا گیا کہ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال کو دیھکتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ابھی تک عالم اسلام کو امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانی کے اصل فسلفے سے کسی نے آگاہ نہیں کیا۔ ہمیں صرف رلانے اور ماتم کو فلسفہ کربلا نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ حق و صداقت نے مشکل ترین حالات میں بھی باصل کے سامنے سر جھکانے کو اسلام کے اصل در دیا کہ حق و صداقت تعداد کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیغام کو ہر حالت میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پیغام میں خطب ذاکرین اور علماء سے درخواست کے فلسفے پر روشنی ڈالیں عوام کو نفرت کی بجائے محبت کا درس دیکر مکصد شہادت شہدائے کربلا تک پہنچنے کی کوشش کگو اپنا مقصد بنائیں پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہHDP اور ہزارہ قوم شہدائے کربلا کے نقش قدم پر چل کر امن محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی جدوجہد پر گامزن رہے گی۔