کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 10اضلاع میں ڈبل سواری بند

  • September 14, 2018, 11:06 pm
  • Breaking News
  • 239 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)محرم الحرام کے دوران قیام امن کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے کے 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے یوم عاشورہ تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور 127علماء کرام و ذاکرین کی آمد رفت پر پابندی عائد کردی۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سیکورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک بلوچستان کے10اضلاع میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جس کے تحت کوئٹہ،جعفر آباد ،سبی، خضدار، لورالائی ،ہرنائی،نصیر آباد، کچھی ،بولان اورمستونگ میں 21ستمبر تک مختلف مسلک سے تعلق رکھنے والے 127علماء کرام اور ذاکرین کی بلوچستان آمد اور بلوچستان سے دیگر صوبوں میں جانے پر پابندی ہوگی،دفعہ 144 کے تحت صوبے کے 10 اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جبکہ آتش گیر مواد،اسلحہ کی نمائش،لاوڈ اسپیکر پر اشتعال انگیر تقاریر اور مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد رکھنے پر بھی پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور عاشورہ جلوس کے روٹ پر گھروں اور دکانوں کو کرائے پر دینے اورعاشورہ جلوس کے روٹ پر آنیوالے گھروں و دکانوں کے چھتوں پر شہریوں کے چڑھ کر جلوس دیکھنے پر پابندی عائد ہوگی عاشورہ جلوس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ کسی کو بھی استثنیٰ نہیں ہوگا۔