گاڑیوں کی نیلامی،9 خریدار بولی لگاکر بھاگ نکلے

  • September 17, 2018, 8:23 pm
  • Breaking News
  • 501 Views

وزیراعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 62 گاڑیوں کی نیلامی ہوچکی ہے ۔

بولی لگانے والے 9 خریداروں نے رقم جمع نہیں کرائی جس پر انتظامیہ کو ان گاڑیوں کی دوبارہ بولی لگوانا پڑی ۔

وزیراعظم ہائوس کی 102 گاڑیوں کو نیلامی میں پیش کیا گیاجن میں سے 62 کو خریدار مل گئے ۔

وزیراعظم کی حفاظت کےلئے رکھی گئی 27 بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 7 نیلام ہوچکی ہیں تاہم 2 بم پروف گاڑیوں کو تاحال خریدار نہیں ملے سکے۔