’پی ٹی آئی کی 30دن کی حکومت میں30 لطیفے بن چکے ہیں‘

  • September 17, 2018, 8:24 pm
  • Breaking News
  • 221 Views

سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی 30 دن کی حکومت میں 30 لطیفے بن چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے آرہی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ 100 دن تک انہیں نہیں چھیڑیں گے تاکہ نیا پاکستان بن جائے ۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ دیامربھاشا ڈیم کی چیمپئن مسلم لیگ ن ہے جس کا کہیں ذکر ہی نہیں۔