نوابزادہ گزین مری کی ضمانت سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج

  • September 27, 2018, 12:52 am
  • National News
  • 29 Views

کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل بینچ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کی ضمانت سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج کردی ۔درخواست گزار شوکت مری نے موقف اختیارکیاتھا کہ مختلف مقدمات میں نامزد سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب زادہ گزین مری کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اس لئے ان کی ضمانت منسوخ کی جائے تاہم عدالت نے دلائل کے بعد درخواست خارج کرنے کے احکامات دے دئیے ۔