بلوچستان ، حادثات وواقعات میں 6افراد جاں بحق14زخمی

  • September 30, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 268 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان ( ویب ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ، کچلاک ، بختیار آباد، ڈیرہ مرادجمالی اور دکی میں فائرنگ سمیت مختلف حادثات وواقعات کے دوران 6افرادجاں بحق14زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کچلاک سے گلستان جانے والی باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک میں یارو کے مقام پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2بچے ہارون اور باچاخان موقع پر جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم ایک اور بچہ ثناء اللہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔اس کے علاوہ سبی کے علاقے بختیارآباد میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ،حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق جعفرآباد سے بتایاجارہاہے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھوشوریٰ میں 12سالہ بچہ عبدالرشید پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے جس کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی ۔علاوہ ازیں نانا صاحب زیارت کے علاقے کلی منزکی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے باراتی نصراللہ سکنہ غریب آباد دکی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیابعدازاں زخمی کو کوئٹہ ریفر کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے ۔کوئٹہپولیس کے مطابق ہزار گنجی اڈہ کے قریب ٹرک میں بیٹھے ہوئے افراد پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں مہراب ‘ محمد صدیق اور محمد امین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔تحصیل دشت کے علاقہ یونین کونسل مرو میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا