ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس میں لوکل اور ڈومیسائل کی تصدیق نہ ہونا عوام کیساتھ ظلم ہے‘ متاثرین

  • October 3, 2018, 9:48 pm
  • National News
  • 265 Views

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس میں لوکل اور ڈومیسائل کا تصدیق نہ ہونا عوام کیساتھ ظلم ہے ۔تصدیقی عملہ کئی دنوں سے سست روی سے کام لے رہا ہے لیکن بدھ کے دن تو عملہ ہی غائب تھا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نوٹس لیکر عوام کے مسائل حل کریں ۔یہ بات سرکاری محکموں میں بھرتی ہونیوالوں خیرو الدین ، اللہ داد خان ، خیر اللہ ،تاج خان ،جلال اکبر و دیگر نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوکل اور ڈومیسائل کا تصدیق کرنے کوئٹہ کمشنر آفس کئے تو وہاں تصدیق کرنے والا عملہ ہی نہیں تھا ۔جس سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر ایک طرف عوامی مسائل کے حل کا دعویٰ کرتی ہے لیکن یہاں معاملہ ہی الٹا رہا ۔کئی بار شکایت کرنے کے باوجود اور انتظار تک پورا دن عملہ غائب رہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کیساتھ ظلم ہے ایک تو کوئٹہ میں بیروزگاری ہے دوسری طرف سرکاری بھرتی ہونے والوں کے کاغذات کی تصدیق میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کوئٹہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کمشنر آفس میں عملہ کی حاظری کو یقینی بنائے تاکہ ان کا مسئلہ حل ہوجائیں ۔