عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے ، عارف محمد حسنی

  • October 4, 2018, 12:01 am
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ (خ ن ) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے بعد منتخب بلد یاتی نمائندوں کی ذ مہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدہ کو شش کر یں گے ۔اس ضمن میں انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ بورڈ بلوچستان کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی ،سیکر ٹری خزانہ نور الاامین مینگل ،سیکرٹری بلدیات قمبر دشتی ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ عطاء اللہ بلوچ و دیگر حکام موجو دتھے ۔اجلاس سے خطاب میں میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندے یونین کونسل کی سطح پر بنیاد ی مسائل جن میں پینے کے صاف پانی، بنیادی مراکزصحت میں درپیش مسائل اور سکولوں میں ضروری مرمت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں تاکہ انفرادی کاموں کی بجائے اجتماعی نوعیت کے منصوبوں سے علاقہ کے عوام کے مسائل میں کمی لائی جاسکے ۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ قمبر دشتی نے اجلاس کو لو کل گورنمنٹ کے مختلف امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ تنخواہ ،پنشن ،غیر ترقیاتی اخراجات اور ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور بعض اہم فیصلے کیئے گئے ۔