پی بی پانچ دکی میں انتخابی دھاندلی کیخلاف فیصلہ محفوظ

  • October 4, 2018, 12:02 am
  • National News
  • 239 Views

دکی +اسلام آباد ( آئی این پی ) بلو چستان کے صو با ئی اسمبلی کے حلقہ پی بی5دکی میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہوئی کیس کی سماعت جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی اور عبدالغفار سومرو نے کی ،سماعت کے موقع پر فریقین کے وکلا نے دلائل دیکر بحث مکمل کرلی جبکہ درخواست گزار سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز سردارمحمد ناصر نے بھی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروادیا،اس موقع پر درخواست گزار سابق ایم پی اے سردار درمحمد ناصر کی جانب سے ارباب طاہر ایڈووکیٹ اور دوسرے درخواست گزار سردار یحی خان ناصر کی جانب سے کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور بیرسٹر جہانزیب خان ناصر پیش ہوئے جبکہ اسی حلقے سے کامیاب ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کی جانب سے امیر محمد ترین ایڈووکیٹ،میر اورنگزیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ربیع بن طارق ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پیش ہوئے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاجسے 5اکتوبر کو سنائے جا نے کا امکان ہے۔