میر اظہار حسین کھوسہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف گندم خورد برد کیس میں ایک اور ریفرنس دائر

  • October 4, 2018, 12:02 am
  • National News
  • 189 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان نے کروڑوں روپے گندم خوردبرد کے الزام میں سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ ،سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد نعیم علی زئی اور اے ڈی ایف شیر زمان ترین کے خلاف ایک اور ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہIIمیں دائر کردی جس پر احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر احمد بلوچ نے ملزمان کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ،نیب بلوچستان کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ ،سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد نعیم علی زئی اور شیر زمان ترین نے گندم خوردبرد کی مد میں قومی خزانے کو 21کروڑ 18لاکھ 48ہزار 216روپے کانقصان پہنچایاہے ،گزشتہ روز نیب کی جانب سے دائر کی گئی ریفرنس پر عدالت کے جج نے سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسہ اوراے ڈی ایف شیرزمان ترین کو نوٹسز جاری کردئیے جبکہ تیسرے ملزم محمدنعیم علی زئی پہلے ہی ایک اور کیس میں گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ،ریفرنس کی اگلی سماعت 22اکتوبر کو ہوگی ۔دریں اثناء قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان نے گندم خوردبرد کے الزام میں محمد نعیم علی زئی ،شیر زمان ترین ،محمد آفاق بیگ اور سید نقیب اللہ کے خلاف بھی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردی ہے مذکورہ ریفرنس میں نامزد ملزمان پر 37.077 ملین روپے کی گندم خوردبرد کاالزام ہے ۔