ماہی گیری کی صنعت کو فعال بنائیں گے ، میر عبدالرؤف رند

  • October 4, 2018, 12:03 am
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلی بلوچستان کے مشیربرائے فشریز میر عبدالرف رندنے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام میرکمال خان کے وژن کے مطابق محکمہ ماہی گیری کو ایک فعال محکمہ بنانے کیلئے محکمہ کے افسران اورملازمین اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں ، تمام فشریزسینٹروں ،ہیچریز کوفعال بنایاجائے ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے تربت میں محکمہ ماہی گیری کے دفتر، فشریزمیرانی ڈیم آفس اور آبسرمیں 25ایکڑ پرقائم فش ہچری کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا صوبائی مشیرفشریز میرعبدالرف رند نے بتایاکہ ان لینڈ فشریز اورہچریز کے قیام کابنیادی مقصد فش کلچرکو فروغ دیناہے مگر اس جانب خاطرخواہ توجہ نہیں دی گئی ہے جس سے ان لینڈفشریز سے خاطرخواہ فوائد حاصل نہیں ہوپارہے ، انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ محکمہ ماہی گیری کوایک فعال محکمہ بنایاجائے ، نگران دورمیں محکمہ ماہی گیری میں کی گئی بھرتیوں سے وزیراعلی بلوچستان اورمیں مطمئن نہیں ہیں جن کی چھان بین کی جائے گی۔