جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی گورنر بلوچستان مقرر

  • October 4, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 281 Views

کوئٹہ (آئی این پی ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایڈوائس پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کو گورنربلوچستان مقرر کردیاگیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ۔مقرر کئے گئے گورنربلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی سال 2005ء سے2009ء تک چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ رہے ہیں ،انہوں نے اس وقت چیف جسٹس کے منصب سے استعفیٰ دیا جب ان کاکیس سپریم جوڈیشل کونسل کوبھیج دیا گیا ،انہوں نے سابق صدرپرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا مقرر کئے گئے گورنربلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ یاسین زئی 7مئی 1954ء کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے ہیں انہوں نے ایف اے ،بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں ایف سی کالج لاہور سے حاصل کی ہے ،امان اللہ یاسین زئی نے 1981ء میں وکالت شروع کی جبکہ 1997ء میں انہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا جج مقرر کردیاگیا تھا۔گزشتہ روزاپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان کی ترجیحات میں تعلیم ،امن وامان کی صورتحال کی بہتر ی ،صوبے اور مرکز میں اعتماد کی بحالی شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس کا واضح ثبوت اغواء برائے تاوا ن اور دیگر جرائم میں کمی ہے ،انہوں نے کہاکہ فرقہ وارانہ واقعات میں بھی کمی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید بھی اقدامات کی ضرورت ہے ۔