محمود خان اچکزئی بتائیں انہوں نے گزشتہ سالوں میں پشتونوں کیلئے کیا اقدامات کئے ،بابر یوسفزئی

  • October 7, 2018, 11:35 pm
  • National News
  • 444 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے قوم پرست جماعت کے سربراہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرست جماعت کے سربراہ صوبے کے بجائے اپنی فکر کرے آج ہمارے اداروں پر تنقید کرنے اور ہماری حکومت کو دھمکانے کے بجائے محمود خان اچکزئی بتائیں کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سال پشتونوں کی فلاح و بہبود کے لئے کیا اقدامات کیے اپنے گھر اور خاندان کو نواز نے کے سوا ایک بھی غریب پشتون کے لئیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے پشتونستان کے دعویداروں نے نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر صرف کرپشن کی اور نواز شریف کی کرپشن کو تحفظ دیا آج پشتون قوم باشعور اور تعلیم یافتہ ہوچکی ہے قوم پرست سیاستدان کو اور ان کی جماعت کو پورے بلوچستان میں شکست اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کی عوام بلوچستان لوٹنے والوں اور آپس میں بردار اقوام میں لڑانے والوں کو مسترد کرچکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے پچھلے ادوار میں قوم پرست جماعت نے نوکریوں اور ٹرانسفر پر کمیشن لیکر کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم پاکستان سے محبت کرنے والی قوم ہے ہم کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی کو اجازت دینگے کہ صوبے میں نفرت کا بازار گرم کرے