ایمپائرکی انگلی کے اشارے پرناچنے والی حکومت کاکوئی مستقبل نہیں،حافظ حمداللہ

  • October 12, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 83 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ،حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولاناخدائے دوست،حاجی عبدالصادق، حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی نے کہاکہ ملک پرلوٹوں کی حکومت ہے،جس کامقصدلوٹاکریسی ہے نہ ڈیموکریسی،ایمپائرکی انگلی کے اشارے پرناچنے والی حکومت کاکوئی مستقبل نہیں ہم ہرمحاذپراس کاڈٹ کرمقابلہ کریں گے،لوٹوں کوباتھ روموں میں ہوناچاہیے حکومت میں نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت حلقہ پی بی25کے زیراہتمام نواں کلی میں مفتی محمودکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاکنونشن سے مفتی رحمت اللہ،حاجی عبدالعزیزایڈوکیٹ،، سیدعبدالوہاب آغا،عبدالواسع سحر،حافظ بلال ناصر،حاجی حبیب الرحمن پکتوی،حافظ محمدیوسف رحیمی،مولانامحمدصادق،مولاناعبداللہ کوثری،مولاناامین اللہ،مولاناابراہیم شاہ آغا، عبدالصمدحقیار، مولاناعبدالکبیربرشوری،نورحسن ہوتک،محمدیارخان ودیگرنے بھی خطاب کیاکنونشن میں بڑی تعدادمیں کارکنوں اورعوام نے شرکت کی،قبل ازین جلسہ گاہ پہنچنے پرقائدین کاپرتپاک استقبال کیاگیااورکارکنوں نے کھڑے ہوکران کااستقبال کیاجلسہ گاہ اورمین روڈکوپرچم نبوی اورخیرمقدمی بینروں سے سجایاگیاتھا،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمودایک نظریے اورتحریک کانام ہے جس نے قوم کوآزادی کادرس دیاملک کو73کااسلامی آئین دیا،قادیانی کوغیرمسلم اقلیت قراردینے اوربحالی جمہوریت کے لئے صرف اول کاکرداراداکیاآج ملک بھرمیں ان کے لاکھوں پیروکاران کے مشن کی تکمیل اورحقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہدکررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ گاڑیاں اوربھینسیں فروخت کرنے،چندہ اورمہمان وفدسے چوری کے بعدآئی ایم ایف سے رجوع کرنے اورقرضہ لینے ،مہنگائی کابم غریب عوام پرگرانے اورٹیکس بڑھانے جیسے اقدامات موجودہ حکومت کے دوماہ کے بھیانک کارنامے ہیں روپے کی قدر میں کمی ،ہوشربا مہنگائی اور آئی ایم ایف سے قرضوں کے لئے درخواست دینے پر تشویش ہے،عوام کی توقعات مایوسی میں بدلنا شروع ہوگئی ہیں۔ جتنے دعوے اور وعدے کئے گئے تھے ، اس کے مقابلے میں معیشت کو سنبھالا دینے کا کوئی پروگرام حکومت کے پاس نظر نہیں آرہا۔ جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیے ہیں، ان کی پریشانیاں او رمایوسیاں بڑھنے لگی ہیں۔ لگتا ہے کہ خود انحصاری کی پالیسی صرف وزیر اعظم ہاوس کی بھینسیں بیچ کر دکھائی گئی اس کے لئے علاوہ عملی طور پر حکومت کے پاس کچھ نہیں اور محض تقریریں اور دعوے کرکے قوم کو سبز باغ دکھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے عوام کا گلا گھونٹا جارہا ہے۔جب اپوزیشن میں تھے تو موجودہ حکمران خودعالمی مالیاتی اداروں سے قرضے کی بھیک نہ مانگنے کے دعوے کیا کرتے تھے مگر اب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح خود بھی کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں ہی اپنے ہی دعووں کی نفی سے حکومت کے دعوے خاک میں مل گئے ہیں۔