ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،میر محمد نصیر مینگل

  • October 12, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 228 Views

خضدار(ین این آئی) سیا سی و قبائلی شخصیت و سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان ، سابق وفاقی وزیر پٹرولیم میر محمد نصیر مینگل ،سیاسی و قبائلی شخصیت و پی بی 40وڈھ سے آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے کہاہے کہ ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم مظلوم و محکوم عوام کے استحصال کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں،ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں اس بات کے گواہ ہیں کہ وہ کبھی بھی ظالم کے ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہے ،ہم بھی اپنے ان اکابرین کے نقش قدم پر چل کر کبھی بھی مظلوم کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے ہیں ، ہم پہلے بھی مظلوم کے بازو معاون اور ان کا سہارا تھے اورآئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ،وڈھ آڑینجی اور سارونہ و حلقے کے دیگر علاقوں کے عوام آج زندگی کی جس کرب اور پسماندگی کے دور سے گزررہے ہیں وہ ناقابل فرموش المیہ ہے ، یہاں برسوں سے جن کو نمائندگی ملی ہے ،وہ بتائے عوام کے لئے انہوں نے کیا کام کیا ہے ، سوائے عوام کو غلامی ، استحصال، پسماندگی ،اور درماندگی دینے کے ، ہم یہ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ ہمیں مختصرپیمانے پر موقع ملاتو ہم نے کافی حدتک عوام کی فلاح وبہبود و خوشحالی کے لئے کام کیا آج ہمارے وہ کام عوام کے سامنے ہیں اور عوام ان سے بھر پور انداز میں مستفید ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وڈھ باڈڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی تھی ۔مختلف علاقوں سے لوگ ریلی کی شکل میں جلسہ گاہم پہنچتے رہے ۔جلسہ عام سے مولانا عبدالغفار ، ٹکری عبدالغفور لانگو ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل نے کہاکہ جو خدمت کے جذبے سے سرشار ہو وہ ضرور عوام کی خوشحالی کے لئے کام کرسکتا ہے ، آپ سڑکوں کی تعمیر ، پینے کے صاف پانی ، اور بجلی کے منصوبوں و روزگار فراہمی کے منصوبوں کو ملاحظہ کرلیں ہم نے سب سے بڑھ کر کام کیا ہے ، بدقسمتی سے وڈھ کے عوام کی نمائندگی ہمیشہ ایسے لوگوں کے پاس جاتا رہا کہ جنہوں نے عوام کی خدمت کوکوئی اہمیت نہیں دی یہی وجہ ہے کہ آج وڈھ پسماندگی میں سب سے آگے ہے، یہاں بچوں کو پڑھنے کے لئے نہ چھت نہ اسکولز ہیں اور نہ ہی ٹیچرز ہیں ، لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ، آڑینجی سارونہ و دیگر علاقوں کے عوام تو آج بھی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، عوام کو چاہیے کہ وہ 14اکتوبر کو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی نمائندے کو ووٹ دیکر منتخب کردیں ، میرشفیق الرحمان مینگل کی خدمات آپ کے سامنے ہیں جب وہ تحصیل ناظم تھے تو انہوں نے اپنی کوششوں کی باعث کافی حدتک یہاں کے عوم کے لئے کام کیا ، اور وہ انتخاب کی صورت میں آئندہ بھی عوام کے لئے تاریخ ساز کام کرنے میں کردار ادا کردیں گے ، پی بی 40کے امیدوار میر شفیق الرحمان مینگل نے کہاکہ ہم نے کبھی ووٹ کے لئے شرط نہیں رکھا ہے ، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی حالت کو بہتر بنایا جائے ، ہم عوام کے حقوق کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں ، جب دیکھ رہاہوں کہ وڈھ کے عوام غربت و پسماندگی کی آخری درجے کی زندگی گزار رہے ہیں ، ایسے موقع پر عوام کے حقوق اور ان کو انصاف کی فراہمی کے لئے جمہوری اندا ز میں الیکشن میں کھڑا ہونا ہمار ا فرض بنتا ہے کہ انہیں استحصال زدہ طبقے سے نجات دلا کر انصاف ان کے دہلیز پر انہیں پہنچایا جائے ،اسی مقصد کے لئے ہم الیکشن میں کھڑے ہیں اور الیکشن بھر پور انداز میں لڑرہے ہیں اور مخالفین کے لئے کبھی بھی الیکشن کا میدان خالی نہیں چھوسکتے ہیں ۔