کوئٹہ واندرون بلوچستان ،حادثات وواقعات میں 2افرادجاں بحق9زخمی

  • October 12, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 117 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات کے دوران بچے سمیت دو افراد جاں بحق 9زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں چھت سے گر کر سات سالہ افضل ولد محمود جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے ،لورالائی کے علاقہ وہار میں روڈ پر کام کرنے والے مزدور پل بناتے ہوئے کرین کے کیبل سے پل کا پلر گر نے کی وجہ سے ایک مزدور منظور حسین ولد غلام حسین سکنہ لیہ پنجاب موقع پر جانبحق جبکہ دو مزدور محمس نزیر ولد محمد کالو اور نعیم ولد محمد عظیم شدید زخمی ہونے کے بعد لورالائی ہسپتال منتقل کیا گیا،دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے کھنہ موڑ کے مقام پر ٹرک الٹنے سے 3افراد محمد یونس,فلک شیر اور شکیل زخمی ہوگئے جنہیں لیویز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جارہا ہے مزید کاروائی جاری ہے،بلو چستان کے تھل کے علاقے میں اسکول وین سے اترتے ہوئے ٹریکٹر کی زد میں آنے سے اسکول طالبعلم اختر سبحان ولد سبحان شدید زخمی ہو گیا ہے جسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیاجبکہ بلو چستان کے ضلع چا غی میںآرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز آرسی ڈی شاہراہ پرتیز رفتار پک اپ اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔