کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں عوام کی شمولیت ناگزیر ہے، ایچ ڈی پی

  • October 15, 2018, 12:13 am
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ(پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گرین و کلین کوئٹہ کے سلسلے میں کوئٹہ کے شہریوں،سیاسی کاکنوں، کونسلروں و پارٹی کے عوامی نمائندؤں سے فعال کردار کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ صاف و سر سبز کوئٹہ وصوبے کا تصور پہلی مرتبہ پارٹی کے سکیرٹری جنرل و حلقہ پی بی 26 سے عوام کے منتخب نمائندہ احمد علی کوہزاد نے ایک نجی ٹی وی چنیل سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پیش کیا تھا جبکہ پارٹی کی انتخابی مہم اور سیاسی جد وجہد بھی ایک ترقی یافتہ صاف اور سر سبز کو ئٹہ شہر کیلئے ہے،بیان میں کہا گیا کہ صفائی اور سبزہ لگانے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئٹہ اور صوبے کے عوام کو بتایا جاسکے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضروری ہیں ،کہ صفائی کا خصوصی خیال رکھتے ہو ئے اسکے ساتھ درخت،پودے اور دیگر سبزیاں اگا کر قدرتی ماحول پیدا کیا جائے اس پروگرا میں عوام کی بھر پور شرکت بنانے کیلئے ضروری ہیں کہ آگاہی مہم ،عوامی نمائندؤں اور سیاسی کارکنوں کی شرکت کے زریعے ایسے اقدامات کئے جا ئیں تا کہ ہر فردصفائی کے عمل میں شریک ہو کراپنی زمہ داریاں پوری کرسکے،بیان میں کہا گیا کہ اس وقت ماحول کی تبدیلی کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ خشک سالی کا شکار ہوچکا ہے گزشتہ کئی سالوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں پانی کی سطح کافی نیچے چلی گئی ہے اس وقت شہریوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اس صورتحال پر قابو پانے اور بارش کے لئے سازگاروقدرتی ماحول پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ درخت لگانے کا باقاعدہ آغاز کر کے صوبے کو سر سبز و شاداب بنایا جا ئیں،بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے کونسلروں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس اہم ایجنڈئے کیلئے دن رات جد و جہد کر کے عوام کو آگاہی فراہم کریں،تاکہ بڑی تعداد میں درخت پودے اور سبزیاں لگا کر کوئٹہ شہر میں ایک بہترین و ماحول دوست فضا کیلئے کام کیا جا سکے ۔