حکومت قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

  • October 15, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 113 Views

کوئٹہ (این این آئی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے اور تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کا مشترکہ فریضہ ہے،حکومت قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لیا،ان خیالا ت کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے رہنماشاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا،قاضی احسان احمد،مفتی راشد مدنی،مولانا انوارالحق حقانی،مولانا عبداللہ منیر،مفتی احمد خان، مولانا محمد اویس، ودیگر علما ء نے مرکزی جامع مسجدقندہاری میں عظیم الشان57ویں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہا کہ حکومت توہین رسالت کے قانون کو غیر موئثر بنانے کی کوشش کررہی ہے ،سینٹ میں پیش کی جانے والی ترمیم فوری طور پر واپس لی جائے،ورنہ ملک گیر احتجاج کیاجائے گا، اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بھی سازش ہرگز برداشت نہیں کریں گے، ختم نبوت کی برکت سے اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں اور امت مسلہ ہمیشہ اس عقیدے کے تحفظ کے لیے حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ قرب خداوندی اور نجات اخروی حاصل کرنے کا عمدہ اور بہترین ذریعہ ہے،مقررین نیکہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گے،آئین کی دفعہ 295۔Cتحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے،ہم اسلام وملک دشمن قوتوں اور انکے اندرونی و بیرونی آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ نامو س رسالت کے خلاف ہرقسم کی مہم جوئی بند کریں،مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولانہیں عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اس کے استحکام میں پوری امت کا استحکام ہے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہی امت محمدیہ کی علامت ونشانی ہے،قادیانیت کیخلاف ہماری آئینی و قانونی جنگ جاری رہے گی،حکومت قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے ،مقررین نے کہا کہ ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت وناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ناموس رسالت قانون کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کررہا ہے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا، اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گیانہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے بغاوت کا ارتکاب کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گے۔