پاکستان کو اقوام عالم میں میں نمایاں مقام دلائیں گے ، قاسم سوری

  • October 15, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 129 Views

قلعہ سیف اللہ ( آئی این پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں مثبت تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے اور ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اپنا نمایاں مقام دوبارہ دلانے میں کامیاب ہونگے پی ٹی آ ئی ملک میں تبدیلی لانے کیلیے کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کو جاری رکھے گی،سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کرکے دولت باہر منتقل کر دی ، پی ٹی آئی کو جب اقتدارملا ملکی خزانہ خالی تھا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے قلعہ سیف اللہ میں عوامی شمولیتی اجتماعات سے کیا ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی ناقص اور غلط پالیسیوں کے بعث پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے میں عوام کی تائید سے کامیاب ہوگی ،انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ملک کا انتہائی اہم صوبہ ہے مگر بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے یہاں کرپشن اور بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کئے مگر اب حکومت صوبے کے عوام کے لیے ہر قسم کے ممکنہ اقدامات کررہی ہے جس کے دوررس نتائج مستقبل میں مرتب ہونگے ،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی قائدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،اجتماع میں عوام کی کثیر تعداد نے پی ٹی آی میں شمولیت بھی اختیار کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی ملک میں تبدیلی لانے کیلیے کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کو جاری رکھے گی سابقہ حکمرانوں کرپشن کرکے دولت باہر منتقل کردی پی ٹی آئی کو جب اقتدارملا ملک ملکی خزانہ خالی تھا، عوام ایک سال میں تبدیلی کو محسوس کر ینگے ،مشکل حالات ہے جلد اس پر قابو پالیں گے ،قوم پرستوں نے ایک سازش کے تحت صوبے کو پسماندہ رکھا ،پی ٹی آ ئی صوبے کے احساس محرومی کو دور کریگی ،عوام کو روزگار فراہم کیا جائیگا۔