والدین خسرہ بچاؤ مہم کو کامیاب بنائیں ،جام کمال

  • October 15, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 126 Views

کوئٹہ (خ ن )وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ انسدادخسرہ مہم سے عوام کے تعاون سے ہی بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں واضح رہے کہ خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے جس سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بچے متاثر ہوتے ہیں ۔خسرہ کے حوالے سے شعوری مہم کے دوران والدین کو خسرہ سے بچاؤکے بارے میںآگاہی دینا ضروری ہے خصوصاًوالدین میں خسرہ ویکسین سے متعلق پائے جانے والے ابہام ختم ہوسکیں۔ وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ 15اکتوبر سے 27اکتوبر تک جاری رہنے والی خسرہ بچاؤ مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور محکمہ صحت کی ٹیموں یونیسف ،ڈبلیوایچ اور دیگر رضاکارتنظیموں کے نمائندوں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے 9ماہ سے لیکر 5سال تک کے ہر بچے کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام ہمارے بچوں کو خسرہ اوردیگروبائی امراض سے بچاؤ کاواحد ذریعہ ہے لہذ معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے کہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہمارے بچے جو ہماری ذمہ داری اور ہمارا مستقبل ہیں کو خسرہ کے موذی مرض سے محفوظ رکھاجاسکے ۔