بلوچستان ،فائرنگ ودیگرواقعات میں8افراد جاں بحق19زخمی

  • October 15, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 238 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے عالقے ڈیرہ مرادجمالی ، زہری اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ وپرتشدد اور ٹریفک ودیگر حادثات میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق19زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابقڈیرہ مرادجمالی کے بس اڈہ کے قریب دکان کے تنازعہ پر دوقبائل میں جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ سے ایک شخص اختر علی جان بحق تین افرادغلام رسول گل بہار لور غلام رسول زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اورزخمیوں کو سیول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا گیا پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم ظہور احمد کوگرفتار کرلیا۔تحصیل زہری کے علاقہ مشک میں نا معلوم مسلح افراد نے لطف علی نامی ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے لیویز نے مقتول کی نعش مقامی ہسپتا ل پہنچا کر نا معلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹلی مٹ میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے دوران لاٹھیوں اور پتھر کے وا ر سے تین افراد زخمی ہوگئے ،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی دریں اثناء دالبندین کے علاقے پدگ میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق جاں بحق افراد غیر قانونی تارکین وطن تھے جو غیر قانونی طریقے سے بغیر کسی قانونی دستاویزات کے ایران کے راستے روزگار کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے لیویز کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے جب کہ ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے مذکورہ تارکین وطن کو سکیورٹی چیک پوسٹوں سے بچنے کے لئے دشوار گزار راستوں سے گزارتے ہوئے ایران پہنچائے جاتے ہیں۔قلعہ سیف اللہ کے قریب کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر کار اور مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص زمان خان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا جاں بحق ہونیوالے شخص کا تعلق دکی سے بتایا جاتا ہے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے آر ڈی 238 کوٹھ نوران میں کچھی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے جاں بحق بچوں کی عمریں چھ سے آٹھ سال بتائی جاتی ہے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن بسم اللہ ہوتک سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیا ،لاش سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی ۔