جمعیت کے تحت آج تحفظ مدارس ریلی نکالی جائیگی

  • October 16, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولاناخدائے دوست،حاجی عبدالباری اچکزئی،حاجی عبدالصادق،عزیزاللہ پکتوی،حاجی عبدالعزیزایڈوکیٹ،میراسحاق زاکر شاہوانی اورمفتی رحمت اللہ نے کہاہے کہ علماء کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں آج بروز منگل بعدنمازظہر صوبائی سیکرٹریٹ سے عظیم الشان تحفظ مدارس ریلی نکالی جائے گی جس میں قائدین اوریونٹوں کے ذمہ داران پیدل جبکہ ورکرزسائیکلوں اور موٹرسائیکلوں کی صورت میں شرکت کریں گے ،ریلی ضلعی امیرحافظ حمداللہ کی قیادت میں صوبائی سیکرٹریٹ جناح روڈسے نکالی جائے گی تمام کارکن پرجوش اندازمیں شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ تحفظ مدارس ریلی دراصل 18 اکتوبرکو تاریخ سازعلماء کنونشن کی تیاریوں کامظہرہوگی، جمعیت علماء اسلام سے وابستہ تمام کارکن ریلی میں شرکت کریں انہوں نے کہاکہ انصاراالاسلام کے رضاکار اورجے ٹی آئی کے کارکنان بروقت شرکت کریں اورریلی کے انتظامات سنبھالیں،انہوں نے کہاکہ 18اکتوبرکوہاکی گراؤنڈمیں علماء کنونشن ہوگاجس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت ضلع کوئٹہ کے تمام صوبائی حلقوں میں اجتماعات منعقدکئے جبکہ اسی سلسلے کی کڑی میں آج منگل کوعظیم الشان ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں بڑی تعدادمیں کارکنان پرجوش اندازمیں شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ کنونشن اورریلی کی کامیابی کے لئے تمام یونٹوں کوتاکیدکی جاتی ہے کہ وہ زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اوربروقت پہنچنے کی کوشش کریں کنونشن کی کامیابی کے لئے ہرسطح پرتیاریاں جاری ہیں جمعیت ضلع کوئٹہ نے بھی اس میں اہم کرداراداکیاکارکنان تمام جماعتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔