پشتونخوامیپ متحدہ عرب امارات کے تحت تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

  • October 16, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 8 اکتوبر شہدائے جمہوریت اور 11 اکتوبر شہدائے وطن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس انعقاد کیا گیا تعزیتی اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی متحدہ عرب امارات کے سینئر معاون سیکرٹری اسماعیل شاہ بریالئی کی زیر صدارت دبئی میں سید ضیاء آغا کے گھر پر منعقد ہواجس سے انعام اللہ اعوان ‘ بہرام خان اور حاجی رشید نے خطاب کیا مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری قومی سیاست کا محور اپنے عوام کو جمہوری ماحول مہیا کرنے کیلئے، پشتونوں کے تاریخی وطن کی وحدت اور وسائل پر اختیار کیلئے، ان کی مادری زبان پشتو کی ترقی کیلئے ہم خان شہید بابا کے افکار پر چلتے ہوئے اپنے شہیدوں کے خون کا حق ادا کرنے کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اجلاس میں محمود خان اچکزئی کی ہمت و حکمت پر مبنی دلیرانہ رہبری کے حمایت کا اعادہ کیا گیا اجلاس نے پشتون عوام پر زور دیا کہ ان پر ہر روز ظلم و بربریت کے نئے طریقے آزمائے جا رہے ہیں اور باعزت زندگی جینے کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں لہٰذا محمود خان اچکزئی کے رہبری میں آکر اپنے قومی سیاسی محاذ کو مضبوط کریں تاکہ اس غلامی اور غصب پر مبنی ماحول سے نجات مل سکے تعزیتی اجلاس سے پہلے کریم افغان اور ڈاکٹر حامد اچکزئی کے جواں سال بیٹے ڈاکٹر سالنگ خان اچکزئی کی وفات کے مناسبت سے فاتحہ خوانی، قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی ورکروں اور عوام نے شرکت کی شہداء کی برسی کی مناسبت سے بلائے گئے پروگرام میں ڈاکٹر سالنگ خوان اچکزئی شہید اور پشتونخوا ایس او کے رکن کریم افغان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی دریں اثناء کراچی میں سید ضیاء الدین آغا کے دفتر میں پشتونخوامیپ کے کارکنوں نے ڈاکٹر سالنگ خان اچکزءئی کی ناگہانی شہادت پر ختم قرآن اور تعزیت کی جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خیرات کا اہتمام کیا گیا تھا دریں اثناء ٹنڈوجام یونیورسٹی میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ڈاکٹر سالنگ خان اچکزئی کے لئے قرآن خانی اور ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا اور بعد میں طلباء میں لنگر تقسیم کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر سالنگ خان اچکزئی شہید کو جنت الفردوس میں جگہ ملنے اور لواحقین و پسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرنے کی دعا کی گئی دبئی امارات کے پروگرام میں مقررین نے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں یاد کرنے کا تہیہ اس عہد کے ساتھ کیا کہ زندہ قومیں اپنی شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ہم بھی سالارشہداء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سمیت اپنے تمام شہداء کو یاد کرتے رہیں گے ۔